متعلقہ

بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔  

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان  16 اور 17 جولائی 2024 کو عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام 1446 ھ) کے موقع پر بند رہے گا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اور17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی۔