سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر عبدالرزاق نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور سابق سلیکٹر عبدالرزاق کا سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اگر سب کویکساں اختیارات حاصل تھے تو پھر سلیکشن کمیٹی کا ایک ووٹ 6 پر کیسے بھاری ہو سکتا ہے؟
اس سے قبل سابق سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ میری وجہ سے سلیکشن کمیٹی دباؤ میں آئی۔
انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں جو لکھا گیا وہ درست نہیں ہے، ایک انسان 7 بندوں پر کیسے بھاری ہو سکتاہے؟ فیصلوں کی دستاویز میٹنگ منٹس کے طور پر موجود ہیں۔