متعلقہ

تمام پاکستانی اداکاراؤں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں، حسن شہریار – پاک لائیو ٹی وی


تمام پاکستانی اداکاراؤں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں، حسن شہریار

پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی اداکاراؤں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں حسن شہریار نے کہا کہ پاکستان کے تمام مرد اداکار ایک جیسے نظر آتے ہیں، سب کے ہیئر اسٹائل، داڑھی، گال، ناک ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہے کیونکہ سب ہی اداکاروں نے فلرز کروائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی بھی اداکار یا اداکارہ دبئی یا ترکیہ سے گھوم کر واپس پاکستان آتے ہیں تو وہ خوبصورت لگ رہے ہوتے ہیں اور جب اُن سے وجہ پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہاں کا موسم اچھا تھا، اسی وجہ سے وہ خوبصورت ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل بات کوئی نہیں بتاتا کہ ہم نے سرجریز کروائی ہیں، پاکستان کے تقریباً ہر اداکار اور اداکارہ نے خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروائی ہوئی ہیں۔

حسن شہریار نے کہا کہ خوبصورتی میک اپ یا پلاسٹک سرجریز سے نہیں آتی بلکہ خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے۔

نامور فیشن ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال! پاکستانی شوبز میں اداکارہ مہوش حیات حقیقی معنوں میں خوبصورت ہیں جبکہ عائشہ عُمر خوبرو ہیں۔