قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے رزاق اور وہاب ریاض کے بعد ایک اور انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے مینیجر منصور رانا کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تینوں ٹورز میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز ٹیم میں نہ ہونے اور شکایات کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں۔
دوسری جانب وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو عہدوں سے فارغ کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب اور رزاق نے دیگر سلیکٹرز سے مخالفت کرتے ہوئے کچھ کھلاڑیوں کی حمایت کی لیکن انہوں نے پرفارم نہیں کیا۔ چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا۔