متعلقہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔