ای بائیکس کب دی جائینگی؟ طلبا و طالبات کیلئے اچھی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ای بائیکس کب دی جائینگی؟ طلبا و طالبات کیلئے اچھی خبر آگئی

ای بائیکس دیئے جانے سے متعلق طلبا و طالبات کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے طلبا و طالبات کو ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس آسان اقساط پر دینے کی ورکنگ مکمل کرلی ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کل بائیکس کی چابیاں طلبا و طالبات کے حوالے کریں گی، 20 ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 8 ہزار سے زائد ای بائیکس طلبا و طالبات کو دی جائیں، بائیکس اسکیم میں طالبات کا کوٹہ 2 ہزار رکھا گیا۔

مجموعی طور پر صوبہ بھر سے 8 ہزار سے زائد طالبات نے اپلائی کیا تو وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام طالبات کو ای بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ای اور موٹر بائیکس اسکیم کے لیے ایک لاکھ 90 ہزار طلبا و طالبات نے ویب پورٹل پراپلائی کیا۔

یاد رہے کہ طالبات کے کوٹے میں اضافے کے باعث ای بائیکس کی تعداد 20 سے بڑھ کر 28 ہزار کردی گئی تھی۔

Exit mobile version