یورو کپ 2024: فرانس کو شکست، اسپین فائنل میں پہنچ گیا – پاک لائیو ٹی وی


یورو کپ 2024: فرانس کو شکست، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

یوروکپ2024 کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس  نے  اسپین  کو شکست  دے کر فائنل میں   رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  یوروکپ 2024  کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو1-2 سے  شکست دی۔

فرانس کے کھلاڑی رنڈال کولو نےمیچ کےآٹھویں منٹ میں گول کیا تاہم جلد ہی اسپین کےلامین یمل نے شاندار گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔

اسپین نے 25ویں منٹ پر ایک اور گول کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

یورو کپ 2024 کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا  جائے گا۔

Exit mobile version