متعلقہ

اسلام آباد سے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار – پاک لائیو ٹی وی


اسلام آباد سے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار

اسلام آباد سے ایف آئی اے کے جعلی ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزم محمد کاشف تاج کو گرفتار کیا، ملزم خود کو مختلف سرکاری اداروں میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ظاہر کرتا تھا۔

ملزم نے واٹس ایپ پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی یونیفارم میں تصویر لگا رکھی تھی۔

ملزم نے جڑواں شہروں میں کئی افراد سے فراڈ بھی کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔