متعلقہ

پنکج ترپاٹھی کو ویب سیریز ‘مرزا پور’ کیلئے کتنا معاوضہ دیا گیا؟ – پاک لائیو ٹی وی


پنکج ترپاٹھی کو ویب سیریز ‘مرزا پور’ کیلئے کتنا معاوضہ دیا گیا؟

بھارت کے مشہور و معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کو ویب سیریز ‘مرزا پور’ کے لیے دیے گئے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ترپاٹھی کو ویب سیریز ‘مرزا پور’ میں قالین بھیا کے کردار سے نہ صرف شہرت حاصل ہوئی بلکہ انہیں اچھا معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو مرزا پور 2 کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے گئے۔

اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ کسی کو صرف پیسے اور شہرت کے لیے اداکاری کے پیشے میں نہیں آنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی محبت اور اپنی ضروریات کو سمجھیں، زندگی میں دل لگا کر کام کریں گے تو پیسہ ضرور ملے گا۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ مجھے اداکاری کے لیے جو پہلا معاوضہ ملا وہ 1700 روپے تھا۔