متعلقہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔