متعلقہ

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے حکومت نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کیلئے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، صوبائی کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی۔

منظوری کے بعد 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دیے جائیں گے، پینل کی لاگت کا 90 فیصد حکومت ادا کرے گی جبکہ باقی کا 10 فیصد صارف دے گا۔

منصوبے کے تحت سولر پینلز 5 سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے، سردیوں میں سولر پینلز کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینلز صرف حکومت دے گی، سرکاری بجلی اور سولر پینلز سے حاصل بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں، 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کیا گیا، پنجاب میں پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔