متعلقہ

واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر متعارف – پاک لائیو ٹی وی


واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر متعارف

واٹس ایپ نے نئے فیچر کے ذریعے صارفین کی سب سے بڑی مشکل حل کردی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے فارورڈ اور شیئر کیے گئے پیغامات کو چینلز پر شیئر کرنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔

 اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد چینل مالکان اینڈرائڈ پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز براہ راست اپنے چینلز پر شیئر کر سکیں گے۔

آئی فون کیلئے یہ فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے تاہم اینڈرائڈ صارفین کیلئے اس کی ٹیسٹنگ جاری ہے اور جلد ہی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔