متعلقہ

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


طلبا کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

حکومت کی جانب سے طلبا کیلئے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیرون ملک تعلیم کے خواہش مند طلبا کے لیے فری اسکالر شپس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکالرشپ پروگرام میں سندھ کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں میرٹ پر پورا اترنے والے کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک کمزور ہو گیا ہم قومیتوں، فرقوں، لسانیت میں تقسیم ہو چکے ہیں ہم معاشی حب میں رہتے ہیں لیکن سب سے زیادہ مسائل ہمارے ہیں اس معاشی حب میں نہ بجلی ہے، نہ پانی اور نہ ہی گیس، گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں، اس کے بعد انہیں برا بھلا کہ کر اگلے کا انتظار کرتے ہیں، میں دعویٰ کرتا ہوں کہ میں نے گورنر ہاؤس میں نظام کو بدلا ہے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ بیس مہینوں میں 22 لاکھ لوگ گورنر ہاؤس وزٹ کر چکے ہیں، آج گورنر ہاؤس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں، اس گورنر ہاؤس کی دیوار گرا کر وہاں سے آئی ٹی یونیورسٹی کا گیٹ تعمیر کرایا۔