متعلقہ

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1113 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1113 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی ہے۔