کوہ پیما ثمینہ بیگ مکمل علاج کیلئے اسلام آباد منتقل – پاک لائیو ٹی وی


کوہ پیما ثمینہ بیگ مکمل علاج کیلئے اسلام آباد منتقل

کوہ پیما ثمینہ بیگ کو مکمل علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

ثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی نے بتایا کہ رات بھر ثمینہ بیگ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں رہیں،مکمل علاج کے لیے انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ثمینہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گزشتہ روز انہیں کے ٹو بیس کیمپ سے اسکردو پہنچایا گیا تھا۔

غیر ملکی ڈاکٹر کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑی۔

Exit mobile version