متعلقہ

سیمنٹ کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سیمنٹ کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں فی کلو 3 روپے سے بڑھا کر 4 روپے کر دی تھی۔

 نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ کردیا گیا جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔

ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور 177، بنوں 163، کوئٹہ اور سرگودھا 160 اور ملتان میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 155 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کراچی اورلاہور میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، اسلام آباد 151، گوجرانوالہ 147، فیصل آباد 140، سیالکوٹ 130، حیدر آباد 120 اور راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 107 روپے کا اضافہ کیا گیا۔