متعلقہ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ناقابل شکست پاکستان نے انگلینڈ کو روند ڈالا – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: ناقابل شکست پاکستان نے انگلینڈ کو روند ڈالا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان  نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر  پاکستان چیمپئنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے صہیب مقصود 64 اور شعیب ملک 51 رنز  بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز  بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فل مسٹرڈ  30 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔،

انگلینڈ چیمپئنز کے 7 بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 ، عبدالرزاق نے 2  ،  شعیب ملک، عامر یامین اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں یہ پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح ہے، پاکستان چیمپئنز کا اگلا میچ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔