محسن نقوی کا ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے مشاورت کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


محسن نقوی کا ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے مشاورت کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے پیر کو لاہور میں 30 سے 35 تجربہ کار سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے ملاقات کریں گے جس میں کھلاڑیوں سے تجاویز لی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نئے اقدامات میں سابق کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کی بھی کوشش کررہے جن میں کئی سابق چیمپئن کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی بات چیت کے دوران تین نئے آنے والے ٹورنامنٹس پر مشاورت کریں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے سابق کھلاڑیوں کی بصیرت اور سفارشات کو شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے حال ہی میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے سابق کرکٹرز سے مشورے لینے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

Exit mobile version