متعلقہ

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس پر 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔ حکومت نے بجٹ میں پیٹرول پمپس پر فی لیٹر 0.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا تھا جبکہ پیٹرول پمپس اپنے مارجن پر پہلے ہی 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ 5 جولائی کو پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اضافی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی۔

5 جولائی کی شام پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے اور پمپس کھولنے کا اعلان کیا۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈیلرز میں کوئی گروہ بندی نہیں، اس ٹیکس کے نفاذ سے 10 لاکھ روپے ایک پمپ سے ٹیکس لیا جائے گا۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہمارا مسئلہ حل کر دیں گے، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم دوبارہ ہڑتال کریں گے لیکن ابھی پورے ملک میں پمپس کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں۔