نئے بجٹ کے بعد موبائل خریدنا اور اسے استعمال کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے صدر الیکٹرون ڈیلرز منہاج گلفام کا کہنا ہے کہ صارفین کے ساتھ ستم ظریفی یہ ہے کہ بڑے ڈیلرز نے منافع کمانے کیلئے موبائل فونز کی کھیپ ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔
نئے بجٹ میں حکومت نے موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کو 15 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کردیا ہے۔
تاہم اب 100 روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف ساڑھے پانچ روپے ہی ملیں گے۔