سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کی جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایکس کا ٹائم لائن ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے اور ایلون مسک نے اس کی تصدیق بھی کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی تبدیلی کے تحت ایکس کا ٹائم لائن یا فیڈ تبدیل ہوجائے گی اور صارفین کو ری پوسٹ یا ری ٹوئٹ سمیت لائیکس اور کمنٹس کا بٹن یا آپشن ہی نظر نہیں آئے گا۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اگر ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرنا ہوگا یا اس پر کوئی کمنٹس کرنے ہوں گے تو اسے کس طرح دائیں اور بائیں جانے سوائپ کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ ایکس کا ٹائم لائن اس طرح بنایا جائے گا کہ اس پر ہر پوسٹ کو سوائپ کیا جا سکے گا۔
ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ تبدیلی کب تک کی جائے گی، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ 6 ماہ کے اندر پیش کردیا جائے گا۔