متعلقہ

ادوایات کی قیمتوں میں سالانہ 23.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ – پاک لائیو ٹی وی


ادوایات کی قیمتوں میں سالانہ 23.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں ادوایات کی قیمتوں میں سالانہ 23.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق مئی کے مقابلے جون میں ادوایات کی قیمتوں میں 1.59 فیصد اضافہ کیا گیا جب کہ سالانہ 23.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں ڈاکٹرز کے کلینک کی فیسوں میں سالانہ 9.81 فیصد اضافہ کیا گیا، ڈینٹل سروسز میں سالانہ بنیادوں پر 5.99 فیصد مہنگائی کی گئی۔

دستاویز میں یہ بتایا گیا ہے کہ جون میں میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ 15.01 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، مئی کے مقابلے جون کے مہینے میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88 فیصد مہنگے ہوئے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوئیں، مئی کے مقابلے جون کے مہینے میں اسپتال میں دی جانے والی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔