متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سوزوکی کلٹس بجٹ فرینڈلی ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بہت پسند کی جاتی ہے، اس گاڑی کی دوسری جنریشن کی کامیابی کے بعد اب تیسری جنریشن بھی مارکیٹ میں آ چکی ہے۔

یہ گاڑی ایئر کنڈیشننگ، پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز اور ملٹی میڈیا سسٹمز سمیت دیگر اہم فیچرز کی حامل ہے۔

 یہ گاڑی تین ماڈلز سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل اور سوزوکی کلٹس اے جی ایس میں آتی ہے۔

اس وقت کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 38 لاکھ 58 ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے اور کلٹس اے جی ایس کی قیمت 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہے۔

مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد سوزوکی کلٹس کے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔