متعلقہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2364 ڈالر پر پہنچ گیا۔