اب ماہانہ کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنا فکسڈ چارج لگے گا؟ جانیے – پاک لائیو ٹی وی


اب ماہانہ کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنا فکسڈ چارج لگے گا؟ جانیے

وفاقی کابینہ نے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب گھریلو صارفین کے بجلی بلوں میں ماہانہ 1000 روپے تک چارجز عائد کر دیئے گئے ہیں۔

 صنعتی صارفین کیلئے چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے کردیئے گئے ہیں جبکہ کمرشل صارفین کے لیے چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوں گے۔

نئے چارجز کے تحت 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں پر فکس چارجز عائد نہیں ہوگا، 301 سے 400 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو 200 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو 400 روپے فکس چارجز کی مد میں ادا کرنا پڑیں گے۔

اس کے علاوہ 501 سے 600 یونٹ تک بجلی استعمال پر 600 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک استعمال پر ماہانہ 800 روپے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ماہانہ 1000 روپے فکس چارجز عائد کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

Exit mobile version