متعلقہ

والد کے انتقال کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال کا پہلا بیان سامنے آ گیا – پاک لائیو ٹی وی


والد کے انتقال کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال کا پہلا بیان سامنے آ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا اپنے والد کے انتقال کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میری آپ سب سے گزرش ہے کہ میرے بابا کی کوئی بھی ویڈیو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور نہ ہی مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کریں، میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ کچھ اور نہیں کرسکتے تو براہِ کرم، میرے بابا کے لیے دُعا کریں، میں کبھی اپنے خیال میں بھی نہیں سوچ سکتی کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بابا مجھے کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ وہ ہر لمحہ میرے پاس میرے ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں، میں اُنہیں محسوس کرسکتی ہوں لہٰذا آپ لوگ مجھے نہ بتائیں کہ میرے بابا کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ کے والد انتقال کرگئے تھے، والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیجز مومنہ اقبال اور اُن کے مرحوم والد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔