انجینئر اشفاق شاہ کا کہنا ہے کہ قومی ترقی میں صنعت کا کردار بہت اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجینئر سید اشفاق شاہ نے ڈاکٹر شہاب خوشنود، اور ڈاکٹر جاوید اے کے ٹیپو کے ہمراہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس ایچ ایم سی واہ کا دورہ کیا اور ایچ ایم سی میں سینئر مینجمنٹ اور انجینئرز کے ساتھ مل کر قومی ترقی میں صنعت کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر انجینئر سید اشفاق شاہ نے کہا کہ قومی ترقی میں صنعت کا کردار بہت اہم ہے،ہم نے مستقبل میں انجینئرز کا ملکی معاشی ترقی میں کردار بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آج کے دورے کا مقصد اپنے پینل کا جامع ایجنڈا پیش کرنا اور انجینئرنگ شعبے سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلانا ہے۔