متعلقہ

ورلڈکپ میں ناکام شاداب خان کی لنکن پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈکپ میں ناکام شاداب خان کی لنکن پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک

ورلڈکپ میں ناکام شاداب خان  نے لنکن پریمیئر لیگ  (ایل پی ایل) کے اپنے پہلی ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کرلی۔

لنکن پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز  کی نمائندگی کرتے ہوئے شاداب خان  نے کینڈی فالکنز  کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

شاداب خان کی کولمبو اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم 15.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

 شاداب خان نے ونندو ہسارنگا، سلمان علی آغا، اور پون رتھنائیکے کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں  نے مجموعی طور پر  4 اوورز کے میں 22 رنز  کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں ۔