متعلقہ

مالی سال 2023-24؛ برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ – پاک لائیو ٹی وی


مالی سال 2023-24؛ برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: مالی سال 2023-24 کے دوران برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نےتجارتی اعداد و شمارجاری کردیے ہیں جس کے مطابق مالی سال 2023-24 میں برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ہوا، گذشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12.32 فیصد کم ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2023۔24 میں درآمدات میں 0.84 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ مالی سال 2023۔24 میں درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں، گذشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے گذشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں۔