سولر پینلز استعمال کرنیوالوں کو پیشگی خبردار کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔
پنجاب کے بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے کے امکانات بھی ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تاہم ڈی جی پی ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔