متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں نئے ٹیکسز کی وجہ سے گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھ گئے ہیں، مقامی سطح پر تیار کی جانیوالی گاڑیوں کے ٹیکس ریٹ میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

بجٹ کے مطابق گاڑیوں پر فکسڈ ٹیکس کی بجائے اب ان کی مالیت پر ٹیکس لیا جائے گا، اب 850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس دس ہزار کی بجائے اعشاریہ پانچ فیصد عائد ہو گا جبکہ 851 سے 1 ہزار سی سی گاڑیوں کی قیمت میں فکسڈ ٹیکس 20 ہزار کی بجائے 1 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔

 1001سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 25 ہزار کی بجائے 1.5 فیصد اور 1300سے 1600سی سی گاڑیوں کی قیمتوں پر فکسڈ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے 2 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

1600 سے 1800 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں پر فکسڈ ٹیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی بجائے 3 فیصد ٹیکس اور 1800سے 2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر 2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کی بجائے 5 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔

2001 سے 25 سو سی سی گاڑی کی قیمت پر 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 7 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا، 2501 سے 3 ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 9 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ 3000 سی سی سے بڑی گاڑی کی قیمت پر مزید 2 فیصد ٹیکس بڑھا کر 12 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔