متعلقہ

موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنےآگئیں – پاک لائیو ٹی وی


موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنےآگئیں

موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر ٹیکس لگنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 فیڈر بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کی سم بند کرنے کے حوالے سے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نئے مالی سال 2024 -25 کے آغاز سے تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکسوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل کے تحت ماہانہ 50 ہزار یا سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ ملے گی۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ پرانکم ٹیکس بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

یہ ٹیکس سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر وصول کیا جائے گا، اس طبقے کو ماہانہ 1250 روپے کے بجائے 2500 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا، سالانہ 12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد ہوگی۔

اس طبقےکو 30 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار 344 روپے تنخواہ والوں کو 15 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، ان افراد کا ماہانہ انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔