متعلقہ

تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر – پاک لائیو ٹی وی


تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن شیخ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بجٹ میں فاٹا پاٹا پر ٹیکس مراعات توسیع برقرار رکھی تو پھر ہم قانونی جنگ اور ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیل اور گھی کی قیمت میں 12 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کر دیا گیا، ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی ملز 85 روپے فی کلو ٹیکس ادا کر رہی ہیں، جبکہ فاٹا پاٹا میں قائم ملز کی جانب سے صرف 15 روپے فی کلو ٹیکس ادا کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ فاٹا پاٹا کی آبادی 61 لاکھ ہے تو 1 لاکھ میٹرک ٹن پام آئل درآمد کرنا چاہیے جبکہ وہاں کیلئے ساڑھے تین لاکھ ٹن خام آئل تیل درآمد کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ریحان شیخ کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کا ٹیکس 0.20 فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر دیا گیا ہے، اس سے یکم جولائی سے تیل اور گھی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کا اضافہ ہو جائے گا۔