متعلقہ

پاکستان اسٹیل کی بحالی کا باب ہمیشہ کیلئے بند – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان اسٹیل کی بحالی کا باب ہمیشہ کے لئے بند

پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی گئی۔

پاکستان اسٹیل کی بحالی کا امکان ختم ہوگیا ہے کیونکہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے 30 جون 2024 کے بعد گیس کی مد میں کسی بھی قسم کے واجبات ادا نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اسٹیل ملز 2015 سے بند پڑی تھی جب کہ 2015 جنوری میں اچانک گیس پریشر کم کرنے سے پیداوار متاثر ہوئی۔

جون 2015 سے صرف بلاسٹ فرنس کو محدود گیس دے کر زندہ رکھا جارہا تھا، اسٹیل مل کے پاس زمین کی صورت میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔