متعلقہ

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑااعلان – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑااعلان

پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب 0.5 فیصد کا ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے پر 5 جولائی کو ملک بھرمیں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے جارہے ہیں مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں 5 جولائی کو پمپس بند کردیں گے۔

عبد السمیع خان نے کہا کہ ہڑتال کو ایک دن سے زیادہ بھی بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ پٹرولیم ڈیلرزکو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پرتشویش ہے۔

عبد السمیع خان نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے، جبکہ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظرثانی کرکے اسے فوری طور پرختم کردے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ خودمختار نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے آدمی ہیں جبکہ اورنگزیب اور اسحاق ڈار دونوں میں ہی وزارت خزانہ کی اہلیت نہیں ہے اس کے علاوہ ایڈوانس ٹیکس عائد ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھے گی۔