مالی سال 2024-25 کیلئے فنانس بل کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے، جس کے بعد بجٹ میں عائد ٹیکسز سے اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
اس حوالے سے شہاب الدین مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اسلم نے بتایا کہ مونگ کی دال اس وقت 260 روپے کی ٹیکس لگنے کے بعد 290 روپے تک ہوجانے کا امکان ہے جبکہ ماش کی دال سیلز ٹیکس کے بعد 540 روپے فی کلو تک ہوجائے گی۔
صدر محمد اسلم نے مزید کہا کہ چینی کی قیمت 140 ہے جو سیلز ٹیکس کے بعد 145 تک ہوجائے گی جبکہ آٹا اس وقت 90 روپے فی کلو ہے جو سیلز ٹیکس کے بعد 95 اور 97 روپے فی کلو تک ہوجائے گا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت میں 30 سے 35 روپے اضافہ ہوگا جبکہ اس وقت تیل 420 سے 430 کے درمیان ہے۔ خشک دودھ اضافے کے بعد 1320 روپے سے بڑھ کر 1420 روپے ہوگیا ہے۔