ٹیسلا اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیجیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپیس ایکس نے زمین کے مدار میں بھیجی گئیں 23 سیٹلائٹس کی مدار میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل ایک گھنٹے میں ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔
کمپنی کے مطابق زمین کے مدار میں بھیجی گئیں اسٹار لنک سیٹلائٹس (آپریشنل اور نان آپریشنل) کی تعداد اب 6000 تک پہنچ گئی ہے۔
ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے شروع کیے گئے اسٹار لنک منصوبے کا مقصد زمین کے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانا ہے۔