متعلقہ

معروف بین الاقوامی کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


معروف بین الاقوامی کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی محمد عثمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پیدا ہونے والے متحدہ عرب امارات کے بلے باز محمد عثمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

محمد عثمان چھ سالہ بین الاقوامی کیریئر میں یو اے ای کے لیے 85 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں 38 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا جس کے چند ماہ بعد ہی انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا۔

اپنے چھ سالہ ون ڈے کیریئر کے دوران بیٹر نے 1008 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے تین نصف سنچریوں کی بدولت 891 رنز اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عثمان 2016 کے ایشیاکپ میں بھی متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا حصہ رہے تھے جس میں وہ اپنی ٹیم کے 176 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے۔