متعلقہ

سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔