متعلقہ

یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تشویشناک خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تشویشناک خبر آگئی

یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یکم جولائی سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 84 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

یکم جولائی سے مٹی کا تیل 7 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 73 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی عائد ہونے کی صورت میں قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔