متعلقہ

بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک یکم جولائی بروز پیر کو بینک ہالیڈے کی بنا پر بند رہے گا، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک بھی عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔

یاد رہے کہ ہفتہ، اتوار بینکوں میں ہفتہ وار 2 چھٹیاں ہوتی ہیں، تاہم پیر کی چھٹی ملا کر بینک کل 3 دن تک بند رہیں گے۔