متعلقہ

راکھی ساونت اور عرفی جاوید میں لفظی جنگ چھڑ گئی – پاک لائیو ٹی وی


راکھی ساونت اور عرفی جاوید میں لفظی جنگ چھڑ گئی

بھارت کی معروف ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت اور متنازع بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

عرفی جاوید نے کچھ عرصہ قبل ’او ٹی ٹی بگ باس 3‘ کے امیدوار ارمان ملک کی دو شادیوں پر ان کی کھلی حمایت کی تھی جس کی وجہ سے راکھی ساونت نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

راکھی ساونت نے عرفی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کچھ بھی کمنٹ کرتی رہتی ہیں، اگر عرفی کے ساتھ ایسا ہوتا تو وہ برداشت نہ کرتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عرفی کا شوہر دوسری بیوی لاتا تو عرفی اسے کبھی برداشت نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کی دوسری شادی پر عرفی نہ صرف شوہر بلکہ دوسری بیوی سے بھی جھگڑا کرتی اور جیل میں پہنچ جاتی۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عرفی کو ابھی شادی کا تجربہ نہیں ہے اس لئے انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔