متعلقہ

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پریشان کن خبر – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پریشان کن خبر

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پریشان کن خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل بڑھی ہیں۔

تاہم یکم جولائی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزارت توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے مالی سال 25 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔