اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ  وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 14 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version