متعلقہ

سچی محبت کے لیے آخر حد تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑہ – پاک لائیو ٹی وی


سچی محبت کے لیے آخر حد تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑہ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ میں سچی محبت کے لیے آخر حد تک لڑتی رہوں گی۔

حال ہی میں معروف اداکارہ و ڈانسر ملائیکہ اروڑہ نے بھارتی میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں محبت کے بارے میں اپنا خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے میں سچی محبت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک اسکارپین ہوں، اس لیے اپنی محبت کے لیے آخری دم تک لڑتی رہوں گی لیکن اس کے ساتھ ہی میں ایک حقیقت پسند انسان بھی ہوں اور جانتی ہوں کے مجھے کس حد تک جانا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ملائکہ اروڑہ کے دیرینہ بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی 39 ویں سالگرہ منائی ہے، لیکن اس موقع پر ملائیکہ اروڑہ نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں مزید طول پکڑ گئیں ہیں۔

علیحدگی سے متعلق گردشی خبروں پر ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور دونوں ہی خاموش ہیں۔