متعلقہ

مئی کے مقابلے جون میں مہنگائی میں اضافے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


مئی کے مقابلے جون میں مہنگائی میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے جون میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مئی کے مقابلے جون میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مئی کےمقابلے جون میں مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جون میں مہنگائی کی شرح 12.5 سے 13.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے باعث بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سےمہنگائی پر اثر پڑسکتا ہے، مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد تھی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مئی کے مقابلے جون میں مہنگائی میں معمولی اضافے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے حکومت کو ٹرانسپورٹ چارجز میں کمی کی توقع ہے، وفاقی حکومت نے غذائی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جب کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔