گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی ہے۔
ہونڈا کمپنی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گاڑی خریدنے کے خواہمشندوں کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔
کمپنی کا اپنے اعلان میں کہنا ہے کہ گاڑی خریدنے کے خواہمشند ابھی ایچ آر وی ، و ٹی آئی – ایس بک کروائیں اور قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی چھوٹ پائیں۔
یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے اور اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے اپنی قریبی ڈیلر شپ پر رابطہ کریں۔
ہونڈا ایچ آر وی ، وی ٹی آئی – ایس ٹاپ ویرینٹ ہے جس کی قیمت 78 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جسے آفر کے تحت 74 لاکھ 99 ہزار میں خریدا جا سکتا ہے۔
اس گاڑی میں 1500 سی سی انجن دیا گیا ہے، اس میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن دی گئی ہے، گاڑی میں ایل ای ڈی آٹو ہیڈ لائٹس لگائی گئیں ہیں، شارک فن اینٹینا اس کے حس میں اضافہ کرتا ہے، 17 انچ کے الائے رم ، ٹیل گیٹ سپائلر لگایا گیا ہے۔