متعلقہ

بجلی صارفین کیلئے پریشان کُن خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بجلی صارفین کیلئے پریشان کُن خبر آگئی

بجلی صارفین کیلئے پریشان کُن خبر آگئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت جاری ہے، سی پی پی اے نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے کا اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ رکھا ہے۔

 نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 41 ارب 87 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔