متعلقہ

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے خاموشی سے نکاح کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے خاموشی سے نکاح کرلیا

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کشف انصاری نے خاموشی سے نکاح کرلیا ہے۔

حال ہی میں کشف انصاری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ویڈیو شیئر کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

کشف انصاری نے اپنے نکاح کے موقع پر سادہ سا سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے اوپر سُرخ رنگ کی اوڑھنی اوڑھی ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کشف انصاری کو مبارکباد دے رہے ہیں اور سادگی سے نکاح کرنے پر تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر، فٹنس ٹرینر لاریب شاہد کے ہمراہ کروایا گیا فوٹو سیشن بھی شیئر کیا ہے جس میں اس نئے نویلے جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔