متعلقہ

سری لنکن ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ اپنے عہدے سے مستعفیٰ – پاک لائیو ٹی وی


سری لنکن ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ اپنے عہدے سے مستعفیٰ

کرس سلور ووڈ نے سری لنکن مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کرس سلور ووڈ کے بطور سری لنکن ہیڈ کوچ مدت ملازمت اپریل 2022 تھی تاہم سری لنکن کرکٹ نے ان کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک بڑھادی تھی۔

تاہم اب انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی تصدیق سری لنکن کرکٹ کے سی ای او اشلے ڈی سلوا کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

کرس سلور ووڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا ’’ایک بین الاقوامی کوچ ہونے کا مطلب اپنی فیملی سے کئی عرصے تک دور رہنا ہے تاہم اب میں نے اپنی فیملی سے طویل گفتگو کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ گھر واپس جاکر کچھ معیاری وقت گزارا جائے‘‘۔

کرس سلور ووڈ نے کھلاڑیوں، کوچز اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’سری لنکا میں جتنا بھی وقت گزارا اس سے بہت سی پیاری یادیں جڑی ہیں‘‘۔

خیال رہے کہ کرس سلور ووڈ کی کوچنگ میں بھی سری لنکن ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

سری لنکن ٹیم دونوں ورلڈکپ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، گذشتہ سال ون ڈے ورلڈکپ میں نویں نمبر رہنے کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکی ہے جب کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی ٹیم باہر ہوگئی تھی۔